قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا مشورہ دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے دوران تبصرہ دیتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اگر پاکستانی کرکٹ کو اوپر لے کر جانا ہے تو یہی وہ بہترین وقت ہے کہ رضوان کو قومی ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے
انہوں نے کہا کہ اگر لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ جیسی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو پھر چاہے کسی کو بھی کپتان بنا دیں، آپ نے بابر کو ہٹا کر ابھی ایک سیریز ہی کھیلی ہے، کرکٹ میں آپ کو بڑے فیصلے کرنے پڑیں گے۔
باسط علی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی رفتار میں کمی آئی ہے، اگر شاہین نے ورلڈکپ میں کارکردگی نہیں دکھائی تو تب بھی انہیں کپتانی سے ہٹادیا جائے گا لہذا میرا نئے چیئرمین کو مفت مشورہ ہے انہیں چاہیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے رضوان کو کپتان بنا دیں۔
دوسری جانب پینل میں شامل سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے بھی محمد رضوان کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند سالوں سے رضوان اچھی کپتانی کر رہا ہے، رضوان کی ٹیم کئی فائنل کھیل چکی ہے اور اس بار بھی رضوان کی ٹیم ٹاپ پر ہے۔


















