Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور قلندرز کی مسلسل پانچویں شکست، پشاور زلمی 8 رنز سے فتحیاب

پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز کو مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور پشاور زلمی کو ایونٹ میں دوسری کامیابی مل گئی۔ 

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 211 رنز بنائے۔ 212 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 203 رنز بنا سکی۔

پشاور زلمی بیٹنگ: 

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم اور صائم ایوب نے ٹیم کو 136 رنز کا آغاز فراہم کیا ، بابراعظم دو رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔

صائم ایوب نے ایونٹ میں پہلی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 88 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

پشاور زلمی کی جانب سے روومن پاؤل نے 20 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ محمد حارث نے 5 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔ آصف علی صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز بیٹنگ:

لاہور قلندرز کے دونوں اوپنرز ناکام ثابت ہوئے۔ فخرزمان 4 اور صاحبزادہ فرحان نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔ شائے ہاپ 29 اور احسان حفیظ نے 23 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کے وین ڈارڈاسن نے پی ایس ایل 9 کی پہلی سنچری اسکور کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو جتوانے میں ناکام رہے۔ وین ڈارڈاسن نے 50 گیندو ں پرسنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

پشاور زلمی کی جانب سے نوین الحق نے 2، لک ووڈ ، پال والٹر اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں