Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ 

 لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 193 رنز بناسکی۔

پشاور زلمی بیٹنگ: 

پشاور زلمی کی جانب سے اوپنرز بابراعظم اور صائم ایوب نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ صائم ایوب 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ پال والٹر19، روومین پاویل 8رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں پہلی سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 59 گیندوں پر سنچری بنائی اور مجموعی طور پر 63 گیندوں پر 111 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 2،نسیم شاہ اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ بیٹنگ: 

202 رنزکے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز جورڈن کوز نے 13 رنز بنائے۔ کپتان شاداب خان 6 اور آغا سلمان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تاہم اعظم خان اور کولن منرو کی 106رنز کی اہم شراکت قائم کی اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

کولن منرو نے 53 گیندوں پر71 رنز اسکور کیے جب کہ اعظم خان نے 30 گیندو ں پر73 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے تاہم پشاور زلمی کے عارف یعقوب نے ایک ہی اوورمیں 4 وکٹیں لے کرمیچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

پشاور زلمی کی جابن سے عارف یعقوب نے 4 اوورزمیں 27 رنز دیکر  5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صائم ایوب ،لک ووڈ، نوین الحق اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں