Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ

نمیبیا کے بلے باز لوفٹی ایٹن نے  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

نمیبیا، نیپال اور نیدرلینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کھیلی جارہی ہے جس میں نمیبیا کے بلے باز لوفٹی ایٹن نے نیپال کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

لوفٹی ایٹن نے نیپال کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے  تیز ترین سنچری بنا ڈالی انہوں نے یہ سنچری صرف 33 گیندوں پر مکمل کی۔ جس میں 11 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

لوفٹی ایٹن کی جارحانہ اننگز کی بدولت نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 206 رنز بنائے اور جواب میں نیپال کی ٹیم 20 رنز سے میچ ہار گئی۔ بعد ازاں  لوفٹی ایٹن نے دو وکٹیں بھی حاصل کیں اور انہیں مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیپال کے کوشل مالا کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال نمیبیاکے خلاف 34 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔

اس فہرست میں جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر تیسرے، بھارتی کپتان روہت شرما چوتھے اور چیک ریبپلک کے سدیش وکراما سکیرا پانچویں نمبر ہیں اور ان تینوں بلے بازوں نے 35 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔

متعلقہ خبریں