Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 9 کے 15ویں میچ میں میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے ابتدائی میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 9 گیندوں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کراچی کنگز بیٹنگ:

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز کی جانب سے  کیرون پولارڈ 28 گیندوں پر 48 اور عرفان خان نیازی 22 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

کپتان شان مسعود 27 اور لیوس ڈوپلوئے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹم سیفرٹ 8، شعیب ملک اور محمد نواز 6 ،6 رنز بنا سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغاسلمان اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ بیٹنگ: 

 ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنر کولن منرو 82 اور ایلکس ہیلز نے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے۔ جب کہ آغا سلمان 25 اور شاداب خان 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی،تبریزشمسی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، ایلکس ہیلز اور رومان رئیس کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔

دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، جیمز ونس، محمد اخلاق اور ڈینئل سمسز کی جگہ ٹم سیفرڈ ،ڈو پلوئے اور عامر خان کو شامل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں