پی ایس ایل سیزن 9 کے 16ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 165 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شرفانے ردرفورڈ کی جارحانہ اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔
DRAMA TO THE MAX 😱
Sherfane Rutherford holds his nerve to see Quetta Gladiators through 👏#HBLPSL9 | #KhulKeKhel | #KKvQG pic.twitter.com/P8vDR5gc8g
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 29, 2024
کراچی کنگز بیٹنگ:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز کی جانب سے جیمز وینس 37 اور محمد نواز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود اور حسن علی 2 ،2 رنز بنا سکے۔
اس کے علاوہ ٹم سیفرٹ 21 ، کیرون پولارڈ 13 اور شعیب ملک نے 12 رنز بنائے جبکہ انور علی نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
کوئٹہ کی جانب سے ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عاقل حسین اور اسامہ طارق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بیٹنگ:
ہدف کے تعاقب میں جیسن روئے اور سعود شکیل نے ٹیم کو 57 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد کوئٹہ کے کھلاڑی سنبھل نہ سکے تاہم ردرفرڈ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
کوئٹہ کی جانب سے جیسن روئے 31 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل 24، خواجہ نافع 2، سرفراز احمد 3، ریلی روسوو 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
شرفانے ردرفورڈ نے 31 گیندوں پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتحیاب کروایا جب کہ عقیل حسین نے 17 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔
آج کے میچ کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، ڈپلائے ، میر حمزا، تبریز شمشی اور عامر خان پلینگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ان کی جگہ جیمز وینس، انور علی، زاہد محمود اور مرزابانی پلینگ الیون میں شامل ہیں۔


















