پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کیرون پولارڈ پاکستان سپر لیگ ادھوری چھوڑ کر بھارتی ارب پتی تاجر کے بیٹے کی شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے اہم ترین کھلاڑی کیرون پولارڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑ کر بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے آننت کی ‘پری ویڈنگ’ تقریب میں شرکت کے لیے بھارت پہنچے۔
کیرون پولارڈ امبانی کے بیٹے کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات میں شرکت کرنے کیلئے 4 روز ممبئی میں قیام کریں گے، جس کی وجہ سے وہ اتوار کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

کراچی کنگز کے بیٹر کیرون پولارڈ چھٹی لے کر بھارت گئے ہیں، وہ راولپنڈی میں کراچی کنگز کو جوائن کریں گے۔
بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے یہ تقریبات یکم سے 3 مارچ تک گجرات میں منعقد ہوں گی۔



















