پی ایس ایل 9 کے 19ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دے کر ایک مرتبہ پھر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عثمان خان کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 189 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز 169 رنز ہی بناسکی۔
Mohammad Ali with the knockout blow 🥊#HBLPSL9 | #KhulKeKhel | #KKvMS pic.twitter.com/BuMDtQbZw1
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2024
ملتان سلطانز بیٹنگ:
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا۔ کپتان کے ساتھ بیٹنگ کے لیے آنے والے ریزا ہینڈرکس 13رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
جس کے بعد محمد رضوان نے عثمان خان کے ساتھ ملکر 150 رنز کی شراکت قائم کی۔ عثمان خان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 58 اور ریز ہینڈرکس نے 13 رنز بنائے، افتخار احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے مزرابانی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز بیٹنگ:
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک 38 اور شان مسعود 36 رنز بناکر نمایاں رہے، عرفان خان 23 ، حسن علی 17 اور لیوس ڈوپلوئے 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جیمز وینس 7 اور ٹم سیفرٹ ایک رن بنا سکے۔ اس کے علاوہ محمد نواز 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان کی جانب سے اسامہ میر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیوڈ ولی، محمد علی ، کرس جارڈن اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں نے اپنی ٹیم میں دو، دو تبدیلیاں کیں۔ کنگز میں کیرون پولارڈ اور انور علی کی جگہ لوئس ڈپلائے اور میر حمزا شامل ہوئے۔
سلطانز نے آفتاب ابراہیم اور شاہ نواز دھانی کی جگہ کرس جارڈن اور ڈیوڈ ویلے کو ٹیم میں شامل کیا ۔


















