آئی سی سی نے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اضافی ٹکٹس کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سمیت دیگر میچز کی اضافی ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کر دیا ہے۔
سیمی فائنل سمیت 13 میچز کے ٹکٹس کی فروخت 19 مارچ سے شروع ہو گی، پاکستان کا آئرلینڈ اور امریکا کے خلاف میچ کے ٹکٹس کی فروخت بھی شامل ہے۔
آئی سی سی کے ماطبق ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 6 ڈالر جبکہ، زیادہ 35 ڈالر رکھی گئی ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹکٹس بیلٹنگ میں اب تک 1 ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے55 میں سے 51 میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔
ابتدائی طور پر اضافی ٹکٹس کی فروخت میں ویسٹ انڈیز اور نیو یارک اسٹیڈیم کے ہاسپیٹلٹی پیکجز کی فروخت بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گرینڈ پریری اسٹیڈیم اور بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم کے پیکیجز کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یاد رہے آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔


















