Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد رضوان نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دیکر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیدیا۔

گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 79 رنز سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی اور یوں رضوان کی قیادت میں مسلسل چوتھی بار فرنچائز نے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے کپتان تھے جنہوں نے مسلسل 3 بار اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچایا تھا۔

محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے سال 2021 میں ٹائٹل اپنے نام کیا جب کہ 2022 اور 2023 میں انہیں لاہور قلندرز کے ہاتھوں ایونٹ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ آج پہلے ایلیمییٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہارنے والی ٹیم باہر ہوجائے گی اور فاتح ٹیم پشاور زلمی سے دوسرا ایلیمنٹیر کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں