پی ایس ایل 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری بال پر ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے 50 رنز کی اننگ کھیلی، کولن منرو 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آغا سلمان نے 10 رنز بنائے، اعظم خان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عماد وسیم نے بولنگ کی طرح بیٹنگ میں بھی اہم ذمہ داری نبھائی اور قیمتی 19 رنز کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ اور افتخار احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ڈیوڈ ولی، محمد علی اور اسامہ میر نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کے اوپنر یاسر خان 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان 26 رنز بنا سکے۔
عثمان خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 40 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔
خوشدل شاہ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد نے 20 گیندوں پر جارحانہ 32 رنز کی اننگ کھیلی۔
ملتان سلطانز کو کم ہدف تک محدود رکھنے میں عماد وسیم کا اہم کردار رہا جنہوں نے 23 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کی۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے جب کہ ملتان سلطانز صرف ایک بار ہی چیمپئن بنی ہے۔
🚨 Playing XIs of the two teams for #HBLPSLFinal 🚨
➡️ Two changes for Islamabad United
➡️ Multan Sultans are unchanged#HBLPSL9 | #KhulKeKhel | #MSvIU pic.twitter.com/q3CcTI5Hh9— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2024


















