Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی پی ایل میچ کے دوران خاتون میچ کے بجائے موبائل پر کچھ اور دیکھنے میں مصروف  

سوشل میڈیا پر آئی پی ایل کے میچ کی ایک دلچسپ تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون میچ دیکھنے کے بجائے اپنے موبائل پر ڈرامہ دیکھنے میں مصروف ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں خاتون اسٹیڈیم میں بیٹھی رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ جائنٹس کا میچ دیکھنے کے بجائے امریکی سٹ کام ‘فرینڈز’ دیکھ رہی تھی۔

کئی صارفین تذبذب کا شکار نظر آئے کہ خاتون نے فرینڈز کو لائیو میچ پر ترجیح کیوں دی۔

ایک صارف نے لکھا ‘مجھے یقین نہیں آرہا کہ یہ لڑکی آئی پی ایل میچ کے دوران امریکی سیریز دیکھ رہی ہے’۔

متعلقہ خبریں