آئی پی ایل میں راجھستان رائلز کے خلاف میچ میں سست ترین سینچری بنانے پر فینز نے ویرات کوہلی کو نشانے پر رکھ لیا۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن کے د وران جے پور میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنچرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے 72 گیندوں پر 113 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
ویرات کوہلی نے اپنی سینچری تک پہنچنے کیلئے 67 گیندیں کھیلیں جو آئی پی ایل کی تاریخ دوسری سست ترین سینچری تھی۔
ویرات کوہلی کی سست ترین سینچری پر صارفین انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
رائل چیلنچرز بنگلور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بناسکی جس کے جواب میں راجھستان رائلز نے ہدف جوز بٹلر کی سینچری کی بدولت 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔


















