Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے میدان مارلیا

پاکستانی پلیئرز نے آسٹریلیا میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی پلیئرز نے آسٹریلین  جونیئر  اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں اپنی دھاک بٹھاتے ہوئے مجموعی طور پر 5 ٹائٹلز اپنے نام کرلیے۔

پاکستان کے حذیفہ شاہد اور ماہنور علی نے انڈر 13 کی کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتا  جبکہ انڈر 15 میں یحیٰ خان نے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

انڈر 17 مینز اور ویمنز دونوں ٹائٹل پاکستان کے نام رہے۔ مینز میں ابراہیم زیب اور ویمنز میں مہوش علی نے کامیابی حاصل کرکے پاکستان اور ساتھی پلیئرز کا سر فخر سے بلند کردیا۔

متعلقہ خبریں