Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کیوی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان میں قدم رکھ دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم گرین شرٹس کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

بلیک کیپس گزشتہ رات دبئی سے اسلام آباد پہنچی، کیوی کرکٹ ٹیم آج اور کل پیر کو آرام کرے گی جس کے بعد دو دن تک پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق گرین شرٹس کی ٹیم اپنے ہوٹل میں آج رات پہنچے گی اور کھلاڑی کل سے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

گرین شرٹس اور بلیک کیپس کے مابین 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جو بالترتیب 18، 20، اور 21 اپریل کو ہوں گے، جبکہ 25 اور 27 اپریل کے میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کل صبح ٹیم کو جوائن کریں گے۔

متعلقہ خبریں