Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے زیر کر لیا

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے 179 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان 10 گیندوں قبل ہی حاصل کر کے شاندار واپسی کرتے ہوئے 5 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈین فوکس کرافٹ نے31 ٹم رابنس نے 28 جبکہ ٹم شیفرٹ نے 21 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی فتح کے ہیرو مارک چیپ مین تھے جنہوں نے 42 گیندوں پر 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے شاندار 87 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔

کیوی کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان بابر اعظم نے 37 رنز اور شاداب خان نے 41 رنز بنائے۔

محمد رضوان 23 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرڈ ہوئے جبکہ عرفان خان نے 30 رنز کی اننگ کھیلی۔

کیوی لیگ اسپنر سودھی نے 2 جبکہ ڈفی اور بریس ویل نے 1،1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں