Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی ٹیم کے کپتان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ بال کے کپتان بابراعظم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ روز تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا گیا جس میں کیویز نے قومی ٹیم کو شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کرلی جب کہ پہلا میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا تھا۔

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں اپنی اننگز کا 28 واں رن بناکر کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے اننگز میں 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں بابراعظم کی بطور کپتان 67 ویں اننگز تھی اور انہوں نے آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑ دیا، ایرون فنچ نے بطور کپتان 76 اننگز میں 2 ہزار 236 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ 29 سالہ بابر اعظم اس فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 105 اننگز میں  33 نصف سنچریوں اور تین سنچریوں کی مدد سے 3749 رنز بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں