کراٹے کومبیٹ میں روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی کو شکست دینے والا شاہ زیب رند دہبی سے کوئٹہ پہنچ گیا۔ شازیب رند کا کوئٹہ ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس بھی موجود تھے۔
کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زیب رند کا کہنا تھا کہ کراٹے کمبیٹ دنیا کا ایک بڑا ایونٹ دبئی میں ہوا، میں اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کا کپتان تھا، بھارتی کھلاڑی کو شکست دینا باعث فخر ہے، بھارتی کھلاڑی اپنے ملک کا سپر اسٹار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی کو بھارتی عوام کی جانب سے بھرپور اسپورٹ کیا گیا تاہم ہمارے کھلاڑی کو یہاں سپورٹ نہیں کیا جاتا، بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی۔
خیال رہے کہ شازیب رند نے دہبی میں بھارتی کھلاڑی کو کراٹے کومبیٹ لیگ میں شکست دی تھی جس کے بعد وہاں موجود بالی وڈ کے نامور اداکار سلمان خان نے بھی ان کی تعریف کی تھی۔
شاہ زیب رند کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی کو شکست دین کے بعد سلمان خان نے میری کامیابی پر مجھے سراہا، ڑے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو قیادت کرنا میرے لیے باعث فخر ہے، اگر اپنے اوپر اعتماد ہو تو ہر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔


















