قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ ایک بارپھر محمد رضوان کابیٹنگ آرڈر تبدیل کرناچاہتی ہے تاہم کپتان بابراعظم اور محمد رضوان اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو نمبر چار پر کھلانا چاہتی ہیں تاہم وہ اس کے لیے تیار نہیں ہیں اور بابراعظم بھی اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خود محمد رضوان اوپن ہی کرنا چاہتے ہیں اور بابراعظم بھی یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ صائم ایوب کی ناکامی کی صورت میں محمد رضوان ہی بابراعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔
قومی ٹیم مینجمنٹ عثمان خان یا فخرزمان کو نمبر تین پر آزمانا چاہتی ہیں اور محمد رضوان کو چوتھے نمبر پر مستقل کھلانا چاہتی ہیں لیکن اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف تیسری میچ میں ان فٹ ہونے کے بعد بقیہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنشنل میں محمد رضوان کی شرکت مشوک دکھائی دیتی ہے تاہم حتمی فیصلہ ٹیم مینجمنٹ ہی کرے گی۔


















