Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اذلان شاہ کپ: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، کوریا کو 0-4 سے شکست

پاکستان نے سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی کپ میں جنوبی کوریا کو باآسانی 0-4 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو صفر کے مقابلے میں 4 گول سے  باآسانی زیر کرلیا۔

قومی ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں تین  گول اسکور کرکے واضح برتری حاصل کرلی اور دوسرے ہاف میں ایک  اور گول اسکور کردیا۔

پاکستان کی جانب سے حنان شاہد، ارشد لیاقت، سفیان خان اورغضنفر علی نے گول اسکور کیے ۔ حنان شاہد کو پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ایونٹ  کے اپنے افتتاحی میچ میں میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-5 سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں