لاہور: باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں ای گیمنگ کے سب سے بڑے مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں ای گیمنگ کے پہلے مقابلے کا انعقاد باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کروایا جا رہا ہے۔
باز آرگنائزیشن کے چیئرمین پاکستان کی معروف شخصیت دانیال چشتی ہیں جب کہ مقابلوں میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
دنیا کے مقبول کورین کھلاڑی نی اور لو ہائے جب کہ پاکستان سے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ارسلان ایش مقابلوں میں شریک ہوں گے۔
یورپین عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی جوکا اپنے کھیل کا جوہر دکھائیں گے، 4 برطانوی شہری کھیلوں اور کمنٹری میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
ای گیمنگ مقابلوں کا انعقاد 3 روز تک جاری رہے گا جب کہ مقابلے جیتنے والوں میں لاکھوں روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔


















