Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے

اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار پرفارمنس دکھانے کے بعد قومی کرکٹرز بھی ہاکی ٹیم کی سپورٹ میں بول پڑے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم فائنل میں جاپان سے دلچسپ مقابلے کے بعد پلانٹی شوٹ پر تو ہارگئی لیکن قوم کے دل جیت گئی۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم ناقابل شکست رہی اور لیگ میں 3 میچز جیتنے میں کامایب رہی جب کہ قومی ٹیم 2 میچز ڈرا کرنے میں کامیاب رہی تاہم 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والی قومی ٹیم فائنل میں جاپان سے دلچسپ مقابلے کے بعد ہار گئی۔

دوسری جانب آئرلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہاکی ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے۔

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اپنی ہاکی ٹیم پر بے حد فخر ہے، ہاکی ٹیم نے محدود وسائل میں شاندار پرفارمنس دی، ان کی سپورٹ جاری رکھیں، یہ ضرور ٹرافی جیتیں گے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی، فائنل میں آخری وقت تک لڑی، اس کارکردگی پر ٹیم ہماری مکمل سپورٹ کی مستحق ہے، ہم سب کو پاکستان ہاکی ٹیم پر فخر ہے۔

متعلقہ خبریں