آئرلینڈ نے 2025 میں اپنے پہلے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم فیوچر ٹور پروگرام کے تحت 2025 میں اگست اور ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔
برلن میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آئرلیںڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان کا فیصلہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ نومبر 2022 میں دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔
ابتدائی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئرلینڈ دورہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز بھی کھیلے گی تاہم بعد میں پی سی بی نے اس کی تردید کردی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے دورے پر موجود ہے جہاں 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جب کہ سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔


















