پاکستان نے آئرلینڈ کو ہرا کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف 18 گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور رضوان کی شاندار بلے بازی کی۔
کپتان بابر اعظم نے 42 گیندوں پر شاندار 75رنز بنائے، بابر اعظم کی اننگز میں پانچ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے جب کہ محمد رضوان نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ تھا۔
آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان178 رنز بناے تھے۔ آئرلینڈ کی جانب سے لارکن توکر کے 41 گیندوں پر 73رںز بنائے۔ اینڈی بال ہرن کے 35 جب کہ ہیری ٹیکٹر کے 30رنز شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، عباس آفریدی 2 ، محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آج کے میچ کے لیے آئرلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم پاکستان نے حیران کن طور پر فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو میدان میں اتارا۔
قبل ازیں، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کو پہلی بار شکست دے دوچار کیا تاہم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فخرزمان اور محمد رضوان کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان 7 وکٹوں سے کامیاب رہا۔


















