Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر میں رمیز راجہ برہم

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر مین سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ہر کھلاڑی ٹرائل پر لگ رہا ہے۔

انہوں نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں موجود بہت سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کوئی خاص نہیں لیکن وہ پھر بھی کھیل رہے ہیں۔ عباس آفریدی کا کیا مستقبل ہے جو ہر میچ میں دکھائی دے رہے ہیں جب کہ صائم ایوب اور محمد عامر کی کارکردگی بھی صفر ہے۔

 

سابق چیئرمین پی سی بی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو جلد ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردینا چاہیے کیوں کہ کھلاڑی کشمکش کا شکار ہیں کہ انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا یا نہیںم جس سے کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اب تک کمبی نیشن نہیں بناسکی ہے، مختلف کھلاڑیوں کی صلاحتیوں کو اندازہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ بالرز کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ 20 ٹیموں میں سے 19 ٹیموں نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے لیکن پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے ابتک کچھ نہیں سوچا۔

متعلقہ خبریں