آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں 2 کھلاڑیوں کو ٹریولنگ ریزورز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک کو ٹریولنگ ریزروز کے طور پر رکھا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے یکم مئی کو اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ابتدائی طور پر اعلان کردہ اسکواڈ کو ہی فائنل کیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے۔
حتمی اسکواڈ:
مچل مارش (کپتان)، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا
اس کے علاوہ ٹریولنگ ریزورز میں میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک شامل ہیں۔


















