Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سری لنکن پریمئیر لیگ بھی داغدار، دمبولہ تھنڈرز کا مالک میچ فکسنگ میں گرفتار

سری لنکن ٹی ٹوئنٹی لیگ لنکن پریمئیر لیگ پر بھی میچ فکسنگ کا بدنما داغ لگ گیا۔

سری لنکا کی پولیس نے لیکن پریمئیر لیگ کی ٹیم دمبولا تھنڈرز کے مالک کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دمبولا تھنڈرز کے مالک تمیم رحمان ہیں جو برطانوی بنگلہ دیشی شہری ہیں۔

پولیس نے ابھی تک دمبولا تھنڈرز کے مالک تمیم رحمان پر لگائے گئے الزامات کی تفصیل جاری نہیں کی ہیں۔

Lanka Premier League's Dambulla Thunder Owner Arrested for Allegedly Trying  to Fix LPL Matches - News18

رپورٹس کے مطابق لنکا پریمئیر لیگ کے منتظمین نے تمیم رحمان کی گرفتاری کے دمبولا تھنڈرز کی اونر شپ کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

برطانوی بنگلا دیشی شہری تمیم رحمان کو سری لنکن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

تمیم رحمان پر لگائےگئے الزامات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ لنکا پریمیئر لیگ نے گرفتاری کے بعد دمبولا ٹیم کی اونر شپ کا معاہدہ منسوخ کردیا۔

لیگ منتظمین کے مطابق دمبولا تھنڈرز کی اونر شپ ختم کرنا ناگزیر تھا یہ اقدام لیگ کی ساکھ کو بچانے کے لیے کیا گیا ہے، منتظمین کا مزید کہنا تھا کہ اگر ٹیم کی نئی اونر شپ نہیں ہوئی تو ٹیم کے معاملات لیگ انتظامیہ خود دیکھے گی۔

متعلقہ خبریں