نیپالی اسپنر سندیپ لمیچانے کو امریکا میں ہونے والی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اب تک ویزا نہیں مل سکا۔
نیپالی اسپنر سندیپ لامیچانے زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد رواں سال یکم مئی سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ کے لیے نیپال نے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا تھا، تاہم انہیں اب تک امریکا کا ویزا نہیں مل سکا۔
نیپال کے سابق کپتان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ویزا دینے سے انکار کردیا گیا۔
نیپال کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی طور پر اعلان کردہ اسکواڈ پہلے سے ہی امریکا میں موجود ہے جہاں وہ بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے نیپالی کرکٹر پر الزام عائد کیا تھا جس کے بعد نیپالی پولیس نے 6 اکتوبر کو لیگ اسپنر کو گرفتار کرلیا تھا۔
بعد ازاں 10 جنوری 2024 کو کھٹمنڈو کی مقامی عدالت نے سندیپ لامیچانے کو جرم ثابت ہونے پر 8 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم 15 مئی ہائی کورٹ نے انہیں بے گناہ قرار دیا تھا۔


















