Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اینڈی فلاور نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا 

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد زمبابوے کے سابق کرکٹر اینڈی فلاور نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کردیا۔

آسٹریلیا کے کامیاب ترین کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ نے انہیں بھارت کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے یہ آفر ٹھکرادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ رکی پونٹنگ کے بعد زمبابوے کے سابق کھلاڑی اینڈی فلاور کو مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا تھا تاہم انہوں نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی نہیں لی۔

پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطانز کی کوچنگ کرنے والے اینڈی فلاور نے کہا کہ وہ بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، اور نہ ہی بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے میں نے اپلائی کیا ہے، کیوں کہ فی الحال میں فرنچائز کی کوچنگ سے خوش ہوں ۔

متعلقہ خبریں