Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیریبین پریمیئر لیگ کے بانی اجمل خان دبئی میں دوران ورزش انتقال کر گئے

کیریبین پریمیئر لیگ کے بانی ارب پتی تاجر اجمل حسن خان دبئی میں دوران ورزش انتقال کر گئے۔

کینیڈین ارب پتی اور کیریبین پریمیئر لیگ کے بانی 60 سالہ اجمل حسن خان دبئی کے پام جمیرہ کے مشہور فائیو اسٹار ہوٹل ریزورٹ میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

اجمل حسن خان تین بھائیوں میں سب سے بڑے خان ویرس گروپ آف کمپنیز کے بانی اور صدر تھے۔

ان کے خاندان کے دوست ندیم خان نے بھارت  سے خلیج میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ ریزورٹ میں پیش آیا جہاں خان اس وقت اکیلے رہ رہے تھے۔

اجمل حسن خان نے ہوٹل کے جم میں ورزش مکمل ہی کی تھی کہ انہوں نے ہوٹل کے عملے کے ایک رکن سے بے چینی کی شکایت کی اور کچھ ہی دیر بعد گر پڑے۔

ندیم خان کا مزید کہنا تھا کہ اہل خانہ اس کی لاش کو کینیڈا بھیجنے کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا اور غیر متوقع نقصان ہے، اور ہم اب بھی اس سانحے سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اجمل حسن خان کی والدہ کا تعلق لکھنؤ کے مشہور برلنگٹن خاندان سے ہے اور ان کے انتقال کی خبر نے فیملی اور کمیونٹی دونوں کو غمزدہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں