Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کمنٹری کرنے والے ماہرین کے پینل کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی ترجمان کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پنیل میں پاکستان کے 3 سابق کرکٹر وسیم اکرم، وقار یونس اور رمیز راجہ شامل ہیں۔

دیگر ممالک سے کمنٹری پنیل کا حصہ بننے والوں میں روی شاستری، ناصر حسین، ایان اسمتھ، کارلوس بریتھ ویٹ، ایبونی رینفورڈ، میل جونز، سیموئل بدری، لیزا اسٹالیکر، ایان بشپ، دنیش کارتک، ایرون فنچ اور اسٹیو اسمتھ شامل ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں اوئن مورگن، ٹام موڈی، سنیل گواسکر، رکی پونٹنگ اور میتھیو ہیڈن بھی میچز پر اپنا تجزیہ دیں گے۔

آئی سی سی کے اس ایونٹ میں ڈیل اسٹین، سائمن ڈول، مائیکل ایتھرٹن، گریم اسمتھ اور شان پولاک کے علاہ امریکی کمنٹیٹر جیمز او برائن بھی کمنٹری پینل کا حصہ بنیں گے، امریکی کمنٹیٹر جیمز او برائن پہلی مرتبہ آئی سی سی ایونٹ شامل ہوں گے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں رسل آرنلڈ، مائیک ہیزمین، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، اطہر علی خان اور ایلن ولکنس بھی کمنٹری پنیل کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں