پاکستانی خاتون ایتھلیٹ و صحافی مونا خان کو یونان میں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون ایتھلیٹ و صحافی مونا خان کو پاکستانی پرچم لہرانے پر گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام سے اٹھایا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یونانی حکام سے مونا خان تک قونصلر رسائی مانگی ہے۔


















