Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوسرا ٹی 20 معرکہ، انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے مات دے دی

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ چار میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 19.2 اوورز میں 160 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کے افتتاحی بلے باز ٹیم کو اچھی اوپننگ پارٹنر شپ دینے میں ناکام رہے، صائم ایوب صرف 2 رنز بنا سکے جبکہ محمد رضوان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم نے 32 رنز بنائے جبکہ فخر زمان 45، افتخار احمد 23، اعظم خان 11 اور عماد وسیم نے 22 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے ریس ٹوپلی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوفر آرچر اور معین علی 2،2 وکٹیں حاصل کی، جبکہ کرس جورڈن، عادل رشید اور لیام لیونگ اسٹون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، انگلش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

کپتان جوز بٹلر نے 84 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی، جونی بیرسٹو 21، ول جیکس 37 اور فل سالٹ نے 13 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف اور عماد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کو 4 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے، یاد رہے سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

ٹاس کے وقت بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ لگتا ہے پچ ابتدا میں فاسٹ بولرز کی مدد کرے گی۔

پاکستانی اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان، اعظم خان، افتخاراحمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف اورمحمد عامر

انگلینڈ اسکواڈ:

جوز بٹلر (کپتان، وکٹ کیپر)، فل سالٹ، ول جیکس، جونی بیئرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لِیونگسٹن، کرس جورڈن، جوفرا آرچر، عادل راشد، ریس ٹوپلی

متعلقہ خبریں