Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے شکست دیدی

بنگلہ دیش نے امریکا کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی تاہم سیریز 1-2 سے امریکا کے نام رہی۔ 

امریکا اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے ابتدائی دو میچ ہیوسٹن اور تیسرا ٹیکساس میں کھیلا گیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا، جب کہ میزبان ٹیم نے دوسرے میچ میں بھی بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔

تاہم تیسرے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش کو کامیابی ملی جس سے وہ کلین سوئپ سے بچ گئے۔  تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مہمان ٹیم نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔

امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 104 رنز بنائے، جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 12 اوورز میں پورا کرلیا۔

متعلقہ خبریں