پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والا تیسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
کارڈف میں ہونے والی مسلسل بارش نے کھلاڑیوں کو میدان میں اترنے ہی نہیں دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس بھی نہ ہو سکا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا، جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔
چار میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کا 0-1 کی برتری حاصل ہے، سیریز کا چوتھا اور آخری میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔


















