Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چوتھا ٹی 20، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چار میچوں کی ٹی 20 سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم نے اننگ کا آغاز کیا۔

گرین شرٹس کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری جب بابر اعظم 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نے 23 رنز بنائے۔

عثمان خان نے 21 گیندوں پر 38 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ فخر زمان 9 شاداب خان اور اعظم خان کوئی رن نہ بنا سکے۔

افتخار احمد نے 21 رنز بنائے، نسیم شاہ نے 16 رنز بنائے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ، عادل رشید اور لیام لیونگسٹون نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں