Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ان فٹ

انگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی ان فٹ ہوگئے۔

کل سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کی تیاریوں کے لیے پاکستان نے پہلے آئرلینڈ اور پھر انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی یسریز کھییلی۔

قومی ٹیم کو آئرلینڈ جیسی کمزور ٹیم کے خلاف سیریز میں تو فتح ضروری ملی لیکن میزبان ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر ریکارڈ قائم کیا، بعد ازاں انگلینڈ نے پاکستان کو سیریز میں شکست دی۔

انگلینڈ کے خلاف چوتھے میچ سے قبل قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے انہیں پلینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے میچ سے قبل آل راؤنڈر عمادوسیم بیںٹگ کرتے ہوئے دائیں پسلی میں تکلیف محسوس کررہے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں آرام کروایا، میڈیکل ٹیم عماد وسیم کی انجری کی نوعیت کا اندازہ لگانے کیلئے اسکین کروالیا ہے جس کی رپورٹ جلد موصول ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں