انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹ سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف آسانی سے 16اوورز میں حاصل کرلیا۔
انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 45، جوز بٹلر نے 39 اور ول جیکس نے 20 رنز اسکور کیے، جونی بیئرسٹو 28 رنز اور بروک 17رنز پر ناقابل شکست رہے۔
قومی ٹیم کی جابن سے حارث رؤف نے 38رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو قومی لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ قومی ٹیم کی جانب سے سے عثمان خان نے 38، کپتان بابر اعظم نے 36 اور محمد رضوان نے 23 رنز بنائے۔
افتخار احمد نے 21 رنز کی اننگز کھیلی، نسیم شاہ نے 16 رنز بنائے، فخر زمان کے 9، حارث رؤف کے 8 رنز رہے۔ شاداب خان، اعظم خان ، شاہین آفریدی اور محمد عامر کوئی رن نہ بناسکے۔
انگلینڈ کی جانب سے لیونگسٹن، عادل رشید اور مارک ووڈ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دی تھی جب کہ سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔


















