Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی 20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیوگنی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیوگنی کا 136 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

گیانا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے اور گروپ سی کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاپوا نیوگنی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاپوا نیوگنی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی۔

پاپوا نیوگنی کے سیسی باؤ نے 50 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی، کپلین ڈوریگا نے ناقابل شکست 27 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل اور الزاری جوزف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عقیل حسین، روماریو شیفرڈ اور گڈاکیش موتی نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کو ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب 8 رنز کے مجموعی اسکور پر دوسرے اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ نے 34 رنز بنائے، نکولیس پورن نے 27 اور رؤمین پاول نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ روسٹن چیس نے 42 اور آندرے رسل نے 15 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کو ویسٹ انڈیز کو فتح دلوائی۔

ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا کر حاصل کر لیا جبکہ اننگ کا ایک اوور باقی تھا۔

پاپوا نیوگنی کے جانب سے اسد والا نے 2 جبکہ جان کاریکو، چاڈ سوپر اور ایلی ناؤ نے 1،1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں