Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو شکست دیدی 

نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دے دی۔

پولینڈ کے شہر گینزنو میں جاری نیشنز کپ میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔

پہلے کوارٹر میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا تاہم دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے دو ایک کی سبقت حاصل کی پھر تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں قومی ٹیم نے 5 گول کیے۔

پاکستان کی جانب سے رانا عبدالوحید نے 4 گول اسکور کیے، غضنفر علی نے 2، حنان شاہد اور عبدالرحمٰن نے ایک ایک گول کیا۔

واضح رہے کہ نیشنز کپ میں یہ پاکستان کی پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ 4-4 گول سے برابر ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں