بھارت میں ایک کرکٹ میچ کے دوران جارح مزاج بلے باز چھکا مارنے کے بعد پچ پر ہی دم توڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں ایک میچ کے اختتامی لمحات میں انتہائی سنسی خیز ہوچکا تھا اور اسی دوران کریز پر موجود کھلاڑی نے زور دار چھکا مارا لیکن حیران کن طور پر اگلے ہی لمحے وہ نیچے گرگئے۔
کھلاڑی کے چھکا مارنے کے بعد ہلاکت کا لمحہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلے باز کریز سے ایک فٹ باہر نکل کر زوردار چھکا لگا کر گیند کو میدان سے باہر پھینک دیتے ہیں جس پر وہاں موجود عوام نے انہیں داد دی۔
لیکن حیران کن طور پر اگلی گیند کا سامنا کرنے سے پہلے وہ کریز پر ہی گرگئے اور کچھ ہی لمحات میں بے ہوش ہوگئے۔
ساتھی کھلاڑیوں نے بیٹسمین کو اٹھایا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹرز نے بتایا کہ کھلاڑی ہلاک ہوچکا ہے، بلے باز کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔


















