Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راہل ڈریوڈ کی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ جاری رکھنے میں عدم دلچسپی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل ڈریوڈ نے اپنی ذمہ داری مزید جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس عہدے کے لیے درخواست نہیں دوں گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ راہل ڈریوڈ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بطور ہیڈکوچ ان کا آخری اسائمنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے پہلے میچ سے ہی اپنے کام کو لے کر سنجیدہ ہوں اور مجھے اپنے کام سے پیار ہے، چاہے چھوٹا ایونٹ ہو یا کسی بڑے ایونٹ کا میچ ، میرے لیے سب برابر ہیں۔

راہل ڈریوڈ کا کہنا تھا کہ مجھے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں بہت مزہ آیا، لیکن اب میں زندگی کے اس حصے میں ہوں جہاں یہ ذمہ داری مزید جاری نہیں رکھ سکتا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 2007 میں پہلے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ کا کوئی ورلڈکپ نہیں جیتا اور راہل ڈریوڈ کے پاس بطور ہیڈ کوچ ٹیم کو ٹرافی جتوانے کا آخری موقع ہے۔

متعلقہ خبریں