Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہم سے بڑے اسکور کرنے کی توقع نہ رکھی جائے، بھارتی کپتان 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہم سے بڑے اسکور کرنے کی توقع نہ رکھی جائے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارت آج آئرلینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی، جو نیویارک میں ناسو کاؤنٹی کے کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ بھارت کے اگلے دو میچز بھی اسی مقام پر شیڈول ہیں۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ یہاں کی پچز بیٹسمینوں کے لیے سازگار نہیں ہیں، اس لیے بھارتی شائقین ہم سے آئی پی ایل کی طرح بڑے اسکور کی توقع نہ رکھیں۔

انہوں نے کہا، چونکہ ہم سیدھا آئی پی ایل کھیل کر یہاں پہنچے ہیں تو ہر کسی کو توقع ہوگی کہ ہم یہاں بھی بڑے اسکور کریں گے لیکن یہاں کی پچز دیکھ کر لگتا ہے، بڑا اسکور کرنا ناممکن ہوگا۔

بھارتی ٹیم نے کہا کہ ہم اپنے تجربے کی بنیاد پر اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، تاہم ٹیم کمبی نیشن بنانے میں تھوڑی مشکل پیش آئے گی کہ کس کھلاڑی کو میدان میں اتارا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ بھی نیویارک کے اسٹیٹیم میں ہی ہوگا، یہ ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں