سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے لیے پاکستان کے دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئی۔
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے لیے سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم آج ایک خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچی، ائیرپورٹ پر سعودی ٹیم کا استقبال سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کیا۔
سعودی فٹ بال ٹیم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر پاکستانی حکام کے علاوہ چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے رانا مشہود بھی موجود تھے۔
سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کل اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔


















