Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں اپنے پہلے میچ کے دوران امریکا کے خلاف بابراعظم نے 44 رنز کی اننگز کھیلی، اس دوران انہوں نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کا 16 واں رن لے کر بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا، ویرات کوہلی نے 110 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 4038 رنز بنائے ہیں۔

ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی 4 ہزار 38 رنز کے ساتھ دوسرے، بھارت کے کپتان روہت شرما 4 ہزار 26 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، اس کے علاوہ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اس فہرست میں 3 ہزار 203 رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں