Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیوڈ وارنر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا 

ڈیوڈ وارنر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں اومان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹر نے  56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس دوران انہوں نے اہم ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا۔

ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا کو 2021 میں ٹی20 کا عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے اپنے کیریئر میں 3 ہزار 120 رنز بنائے تھے، جب کہ اومان کے خلاف 56 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ڈیوڈ وارنر کے مجموعی رنز 3 ہزار 155 ہوگئے ہیں۔

اس فہرست میں آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلین میکسوئل تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 2 ہزار 468 رنز بنائے ہیں، جب کہ سابق آل راؤنڈر شین واٹسن ایک ہزار 462 رنز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

واضح رہے کہ  بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کنسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے اومان کو 39 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں