پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ نیویارک کی پچ مشکل تھی لیکن ہم جیت کے قریب پہنچ کر ہارگئے۔
پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ 120 رنز کے تعاقب میں میچ آخر تک ہمارے ہاتھ میں تھا، جب کہ 72 رنز پر صرف 2 وکٹیں گرنے کے بعد یہ ہدف حاصل کرنا مشکل نہیں تھا لیکن ہم نے کچھ غلطیاں کیں اور میچ نہیں جیت سکے۔
گیری کرسٹن نے کہا کہ ہم نے پلان پر عمل نہیں کیا اور کچھ غلط فیصلوں کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، انٹرنیشنل کرکٹ میں ہم اس طرح کی غلطیاں کریں گے تو ہمیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ تقریباً 35 اوورز تک میچ ہمارے پاس تھا، بولرز اچھی بولنگ کی بدولت ہم بھارت کو کم رنز تک محدو کرنے میں کامیاب رہے لیکن بیٹنگ میں وہ کارکردگی نہیں دکھاسکے، جس کی ہمیں امید تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہدف کے تعاقب میں ٹھیک جارہے تھے لیکن پھر اچانک وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا، اور اہم مواقع پر ہماری وکٹیں گریں، اور کچھ ڈاٹ بالز ہوئیں جس سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔
ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے سوال پر گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ابھی بھی 2 میچز باقی ہیں اور ہمارے آگے جانے کے امکانات اب بھی موجود ہیں، امید کرتے ہیں ہم آگے چل کر اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو 6 وکٹ سے شکست دے کر اس کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات تقریباً ختم کردیے ہیں۔


















