Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنے والے اسٹیڈیم گرانے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی میزبانی کرنے والے اسٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  2024 کے دوران 9 مئی کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار میچ ہوا، جہاں پاکستان کو انتہائی آسان ہدف کے تعاقب میں شکست ہوئی۔

امریکی شہر نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کرکٹ اسٹیڈیم نے پاک بھارت میچ سمیت مجموعی طور پر 8 میچوں کی میزبانی کی۔

یاد رہے کہ نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو عارضی طور پر ورلڈکپ کے میچز کے لیے بنایا گیا تھا۔

گزشتہ روز بھارت اور امریکا کے درمیان میچ نساؤکاؤنٹی پر کھیلا جانے والا آخری میچ تھا، اور اب اس اسٹیڈیم کو 6 ہفتوں میں گرادیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں نیو یارک میں نیا اسٹیڈیم بنانے اور ورلڈ کپ کے 8 میچوں کی میزبانی کے لیے نساؤ کاؤنٹی کے ساتھ ایک معاہدے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔

34 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے گراؤنڈ میں آسٹریلیا سے ڈراپ ان پچ منگوائی گئی تھیں، جہاں تمام میچز لو اسکورنگ رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس پر شدید تنقید کی گئی۔

متعلقہ خبریں