پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نمیبیا نے اپنا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا جس میں انہیں 41 رنز سے شکست ہوئی، یہ میچ آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا کا انٹرنیشنل کریئر کا آخری میچ تھا۔
میچ کے اختتام پر نمیبیا کے ٹیم نے ڈیوڈ ویزا کو بیٹ اٹھاکر گارڈ آف آنر پیش کیا ، جب کہ مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی ان سے ہاتھ ملا کر انہیں رخصت کیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ڈیوڈ ویزا نے کہا ’اگلا ٹی20 ورلڈکپ 2 سال بعد ہوگا اور میں اس وقت 39 سال کا ہوچکا ہے، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ مجھ میں اتنی انٹرنیشنل کرکٹ رہ گئی ہے کہ میں مزید 2 سال تک کھیل سکوں‘
انہوں نے کہا کہ نمیبیا کے لیے مزید انٹرنیشنل میچز کھیلنا چاہتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ کچھ سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں لیکن مجھے دوبارہ ایسا موقع نہیں ملے گا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران انگلینڈ جیسی ورلڈ کلاس ٹیم کے خلاف اپنے کیریئر کا اختتام کروں، لہذا مجھے یہی وقت درست لگا’۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ ویزا 2016 میں جنوبی افریقا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 3 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نمبیبیا کی نمائندگی کی۔


















