Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی ٹیم نے فلوریڈا میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈر ہل  میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ 

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے ہی مرحلے سے باہر ہونے کے بعد قومی کھلاڑیوں کا واپسی کا سفر آج سے شروع ہوجائے گا۔

تاہم کھلاڑیوں نے آج صبح عیدالضحیٰ امریکا میں ہی منائی اور انہوں نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی امامت میں فلوریڈا میں اپنے ہوٹل میں ہی نماز عید ادا کی۔

بعد ازاں، کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگ کر عید کی مبارکباد بھی دی، جس کی تصاویر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ناقص کارکردگی کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی، گروپ مرحلے میں پاکستان کو بھارت اور امریکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ کینیڈا اور آئرلینڈ سے قومی ٹیم کو بمشکل فتح نصیب ہوئی۔

متعلقہ خبریں